پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ گرمکان میں حفاظتی بند کے قریب پیش آیاجہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ظاہر سکنہ گرمکان کوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment