بلوچستان کے نگران وزیر تعلیم قادر بخش بلوچ اور نگران وزیر خزانہ امجد رشید نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین ماہ کے دوران تعلیمی نظام میں خامیوں کا نشاندہی کرتے رہے ہیں بلوچستان میں 65فیصد سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں صوبے میں میڈل اور ہائی سکولوں کی تعداد کم ہے سکیل ڈولپمنٹ پروگرام کا مقصد بچے اور بچیوں کو فنی تعلیم فراہم کرنا ہے ۔
نگران وزیر تعلیم قادربخش بلوچ نے کہا کہ سکیلڈ کیلئے گزشتہ 4روز کے دوران 20ہزار کے قریب بچوں کی رجسٹریشن ہوگئی بلوچستان میں 65فیصد سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ بلوچستان میں سکولوں سے باہر بچوں کو سکیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکولوں سے باہر بچوں کیلئے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانا چاہتے ہیں دلچسپی رکھنے والے بچوں کی ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے فنی تربیت فراہم کریں گے ۔بلوچستان میں 5790سکولوں میں سنگل ٹیجرز ہیں۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران تین ہزار سنگل ٹیجرز سکول بند ہوگئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں چار ہزار اساتذہ نے اٹیچمنٹ پر بڑے شہروں میں تبادلہ کروا یا تھا۔بلوچستان میں 90فیصد اساتذہ کی اٹیچمنٹ کینسل کرائی بلوچستان میں سکولوں میں 14ہزار اساتذہ کے آسامیاں خالی ہے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر تعیناتیاں کریں گے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ امجد رشید نے کہا کہ اسکیلڈ ڈولپمنٹ پروگرام کا مقصد بچے اور بچیوں کو فنی تربیت فراہم کرنا ہے اسکیلڈ بچے بچیاں تربیت کی فراہمی کے بعد بیرون ممالک میں روزگار حاصل کرسکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف پروگرام اور ذرائع کے ذریعےبلوچستان میں بچوں کو ہنر مند بنائیں گے ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی فنی ادارے کام کررہے ہیں اس میں صوبے کے بچوں کی تربیت کی فراہمی کی کوشش کی جائے گی تاکہ یہ بچے تربیت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔