میر ابیٹا تاحال لاپتہ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کواسکی بازیابی کی غلط رپورٹ دی گئی، والد فیروز

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب سے لاپتہ طالب علم فیروز بلوچ کے والد نور بخش نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے میرا بیٹا فیروز احمدکو 11مئی 2022 کو ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڈھ سال پورا ہونے کے بعد بھی اس کا کوئی حال و احوال نہیں ہے پتہ نہیں وہ کہاں ہے۔

فیروز بلوچ کے والد کا کہنا تھا کہ 29نومبر 2023 کو اٹارنی جنرل نے عدالت میں 22 طلباء کی بازیابی کا رپورٹ جمع کیا تھا،جس میں فیروز احمد کا نام بھی شامل تھا کہ وہ واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے وہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

نور بخش بلوچ نے کہاکہ خدارا میرا بیٹا کسی ادارے کے پاس ہے اسکو صحیح سلامت و بحفاظت بازیاب کرکے میرے حوالے کریں۔ اگر اس نے کوئی جرم کیاہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔میرا بیٹا فیروز احمد کی والدہ بہت اذیت میں ہے ۔

فیروزبلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے شاہ آباد تربت ضلع کیچ سے ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment