اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کااحتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جاری ہے جس میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں۔

احتجاجی کیمپ میں لاپتہ راشد حسین کی والدہ ، بھتیجی ماہ زیب ،لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ ، لاپتہ جہانزیب کی والدہ، لاپتہ سعید احمد کی والدہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور بلوچ طلبا موجود ہیں۔

لاپتہ راشد حسین بلوچ کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد مختلف ذرائع سے ہمیں کال کرکے اسلام آباد میں راشد حسین کی بازیابی کے لئے قائم احتجاجی کیمپ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا سوال ہے کہ راشد حسین کہاں ہے؟۔

فریدہ بلوچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور شہری کیا اپنے لاپتہ پیاروں کی جبری گمشدگی پر اب سوال بھی نہیں کرسکتے؟

انھوں نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے خاندان کو اس سے قبل بھی احتجاج کے پاداش میں دھمکیاں دی گئی ہیں، گھر پر چھاپے مارے گئے اور والد سمیت رشتہ داروں کو تشدد کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔ ہمیں اسلام آباد آنے اور یہاں کے سڑکوں پر دھرنے دینے کا قطعی شوق نہیں البتہ ہم انصاف کے متلاشی ہیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment