اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افرا دلواحقین کااحتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی دھرنے میں شریک صحافی حامد میر نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہاریکجہتی کی ۔

یاد رہے کہ جبری طور لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے اسلام آباد میں لگائے کیمپ کا آج دوسرا روز ہے۔

کیمپ میںسماجی جماعتوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ میں لاپتہ راشد حسین کی والدہ ، بھتیجی ماہ زیب لاپتہ آصف اور رشید کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ ، لاپتہ جہانزیب کی والدہ، لاپتہ سعید احمد کی والدہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ اور بلوچ طلبا موجود ہیں۔

واضع رہے کہ راشد حسین ایک بلوچ سیاسی اور سماجی کارکن ہیں جنہیں پانچ سال قبل متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے وہاں کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اٹھا کر جبری لاپتہ کیا تھا جسے بعد میں غیر قانونی طور پر پاکستان منتقل کیا گیا، جس کے شواہد متعدد بار انکے لواحقین سامنے لا چکے ہیں۔

راشد حسین کی بازیابی کیلئے ان کی والدہ اور بھتیجی ماہ زیب اسلام آباد اور کوئٹہ کے احتجاجی دھرنوں میں بھی شریک رہے ہیں۔انہوں نے بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں احتجاج و مظاہرے ریکارڈ کرائے ہیں لیکن المیہ کی بات ہے کہ غیر قانونی جبری گمشدگی کے باوجود انہیں اب تک منظر عام پر لایا نہیں جا رہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment