ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پاکستانی فوج کے 7 اہلکار افغانستان سے گرفتار

0
240

افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پاکستانی فوج کے 7 اہلکار وں کوگرفتارکیا گیا ہے ۔

طالبان حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں طالبان کی ٹارگٹ کلنگ اور ان پر دستی بم حملوں میں ملوث پاکستانی قونصل خانے سے منسلک آئی ایس آئی کے 7 رکنی گروپ کو طالبان انٹیلی جنس نے گرفتار کر لیا ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ کو کوئٹہ چھائونی میں تربیت دے کر کندھار روانہ کیا گیا تھا اور اس گروپ کو ہر حملے کے بعد کندھار میں واقع قونصل خانے سے 11 لاکھ روپے ایک مقامی شخص کے ذریعے دیا جاتا تھا۔

اس خبر پر تاحال پاکستانی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here