شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پرحملہ ، 2 اہلکارہلاک

0
98
فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان: رزمک میں دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میںپاکستانی فوج پرہونے والے ایک حملے میں 2 اہلکارہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے وفد پر حملہ ہوا اور دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ اور ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین ہلاک ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here