بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں بلوچ جبری گمشدگیوں اور فیک انکاؤنٹرز کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کل بروز اتوارکو کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔
اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو فیک انکاونٹر میں مارنے اور حال ہی میں بلوچستان سمیت کراچی سے 23 افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بنانے کے خلاف کل بروزاراتوار 19 نومبر شام ساڑھے تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بیان میں تما م مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔