اورماڑہ : ٹرالرمافیاوبھتہ خورفشریزافسران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں نیشنل پارٹی کی جانب سے بحرہ بلوچ میں غیر قانونی فشنگ اوربھتہ خوری میں ملوث فشریز آفسران کیخلاف فشریز آفس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر اشرف حسین نے کہا ہے کہ فشریز کا محکمہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ٹرالنگ سے مقامی ماہی گیر نان شبینہ کا محتاج ہیں۔

میر اشرف حسین ک کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر بھتہ خور فشریز افسران کو بحر ہ بلوچ میں سمندر برد کردیں گے۔

مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے ماہی گیر سیکرٹری آدم قادربخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں غیر قانونی ٹرالنگ کے ساتھ ساتھ ٹرالرز مافیا کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کے سمندری آلات جن میں جال وغیرہ شامل ہیں انکو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرالرز مافیا کی غنڈہ گردی سے درجنوں مقامی ماہی گیر متاثر ہوئے ہیں۔

احتجاجی مظاہرے سے قدیر گوادری، لیاقت بلوچ، خیر بخش بلوچ اور بی ایس او پجار اورماڑہ زون کے آرگنائزر مہیم عطا نے بھی خطاب کیا۔

Share This Article
Leave a Comment