بلوچستان میں 8 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،حکومت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے نگراں وزیر تعلیم پروفیسر قادر بخش نے کہا کہ بلوچستان کے 1964 اسکولوں کی چھت اور چار دیواری نہیں ہیں جبکہ 3500 اسکول اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ہزار پرائمری اسکولوں میں سے 6 ہزار اسکولوں میں صرف ایک ٹیچر موجود ہے، 11 ہزار اسکولوں میں بجلی اور 10 ہزار میں پانی کی سہولت نہیں۔

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر 5500 اسکولوں میں سے 50 کی مرمت بھی نہیں کی گئی ہے۔

پروفیسر قادر بخش نے مزید کہا کہ بلوچستان کا شعبہ تعلیم گمبھیر مسائل سے دوچار ہے۔

Share This Article
Leave a Comment