بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید ایک شخص جبراً لاپتہ ہوگیا ہے ۔
واضع رہے کہ رواں مہینے کے گذشتہ 8 دنوں سے بلوچستان بھر میں فورسز ہاتھوں ٹوٹل 10 افراد کی جبری گمشدگیاں لوکل میڈیا میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقہ بیدی سے حافظ القرآن مسجد کے امام حافظ عظیم نامی شخص کو فورسز وخفیہ اداروں کے کارندوں نے رات گئے چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے حافظ کو انکے خاندان سمیت کافی عرصہ پہلے دراج کو ر نامی علاقہ سے نقل مقانی کرنے پر مجبور کرکے بیدی میں آکر آباد ہونے کا حکم دیا گیا تھا ،جب سے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ یہاں آباد ہوگئے اور مسجد میں امامت کے علاوہ محلے میں دکان چلاکر اپنا گزر بسر کر رہا تھا ۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز آواران کے تحصیل مشکے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو بھی الصبح فورسزنے جبری طورپرلاپتہ کردیا تھا ۔