ہرنائی سے مسلح افراد نے 3 کانکن اغوا کرلئے ،حکام کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے تین کانکنوں کو اغواءکرلیا گیا ہے ۔

سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق منگل کو ہرنائی میں زہری لیز کے علاقے سے ایک کوئلہ کان سے تین کان کنوں عبدالرزاق، عصمت اللہ اور حمید اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواءکرلیا اور نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے مغویوں کی تلاش شروع کردی ۔

مزید کاروائی جاری ہے ۔

Share This Article