پاکستانی فورسز وخفیہ اداروں نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے 3 افرادکوجبراً لاپتہ کردیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل مشکے کے علاقے کھندڑی سے آج بروزمنگل کو علی الصبح فورسز وخفیہ اداروں نے ایک ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک ہی خاندان کے 3 افراد کوگرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔
لاپتہ کئے گئے افراد کی شاخت گزین ولد حاجی ، محمد امین ولد درمحمد اورحاصل خان ولد نوردین کے نام سے ہوگئی ہے۔
واضع رہے کہ رواں ہفتے بلوچستان بھر میں فورسز ہاتھوں اب تک 9 افراد کی جبری گمشدگی میڈیا میں رپورٹ ہوچکی ہے ۔