بارکھان میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل،نال سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ خضدار کے علاقے نال سے ایک 4 روزہ پرانی نعش برآمدہوئی ہے ۔

بارکھان پولیس کے مطابق پیر کو بارکھان کے علاقے نہر کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرک کے علی محمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ سیاہ کاری کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے نال سے 4روز پرانی نعش برآ مد ہوئی ہے۔

گزشتہ روز خضدار کے علاقے نال کے علاقے سے ایک نا معلوم شخص نعش برآمد ہوئی جس کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نعش ضروری کاروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی۔

مزید کاروائی خضدار پولیس کر رہی ہے۔

Share This Article