اورماڑہ : سمندر میں کشتی ڈوبنے سے ایک ماہی گیر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: naijanews

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں ماہی گیروں کو بڑی کشتیوں میں لے جانے والی چھوٹی کشتی سمندر میں ڈوبنے سے ایک ماہی گیر لاپتہ ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اورماڑہ میں دیمی زر کے کنارے پہ ماہی گیروں کو بڑی کشتیوں میں لے جانے والی ایک چھوٹی کشتی ماہیگیروں سمیت سمندر میں ڈوب گئی۔

کشتی ڈوبنے کے سبب ایک ماہی گیر ڈوب کر لاپتہ ہو گیا جبکہ دیگر ماہی گیروں کو مقامی ماہی گیروں کی جانب سے بروقت بچا لیا گیا ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماہیگیر اپنی بڑی کشتی سے شکار کی گئی مچھلیوں کو چھوٹی بوٹ کی مدد سے کنارے تک لا رہے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment