بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بم حملے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نوشکی شہر میں بس اڈہ کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بس اڈہ کے قریب واقع فورسز کے کیمپ کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز و خفیہ اداروں کی علاقے میں چھاپوں و ناکہ بندی کے مقصد سے موومنٹ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں اس طرح کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول ہوتے رہے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔