پسنی : ٹرالرز مافیا کےحملے کے ردعمل میں ماہی گیروں کا احتجاج، گجہ جال نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پسنی کے سمندر میں غیر قانونی فشنگ کرنے والے میں ٹرالرز مافیا نے مقامی ماہی گیروں پر حملہ کردیا۔

ماہی گیروں کے مطابق 20 کے قریب ٹرالروں نے بحرہ بلوچ میں مقامی ماہی گیروں پر دھاوا بول دیا۔

واقعہ کے ردعمل میں مقامی ماہی گیروں نے ٹرالرزمافیا کے گجہ نیٹ پکڑھ لیے ۔

علاقائی میڈیا کے مطابق واقعہ کے خلاف بلوچستان حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمان کی سربراہی میں ماہی گیروں نے پسنی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے پسنی پریس کلب کے سامنے پکڑے گئے گجہ جال کو نذرآتش کئے۔

Share This Article
Leave a Comment