کوئٹہ سول اسپتال کے 5 ڈاکٹرز سمیت عملے کے 9 افراد کانگو وائرس میں مبتلا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 9 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں 5 ڈاکٹروں سمیت 9 افراد کانگو وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 8 میں سے 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اسپتال میں 18افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 9 مریضوں کے کانگو وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں 5 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

دوسری جانب سول اسپتال میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ٹراما سینٹر میں مریضوں کی عیادت پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں اور اسٹاف کوغیرضروری آمدورفت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق سول اسپتال کے مریضوں کے ٹراما سینٹر میں ٹیسٹ، ایکسرے اور سی ٹی اسکین پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment