بلوچستان کے علاقے دکی میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر اور معراج ایریے کے پیٹی ٹھیکیدار شمس خان عرف اسپن کاکڑ ،محمد افضل عرف غنی اور نور الحق ناصر نے دیگر پیٹی ٹھیکیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معراج کول مائننگ ایرہا گزشتہ تین مہینوں سے بند ہے۔ٹھیکیداران کا کروڑوں روپے کے نقصانات ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایریا مالک عبدالرزاق مندوخیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایریا کی نکاسی شروع نہیں ہورہی جبکہ دوسرا گروپ کمیشن بھی کمیٹی سمیت تیسرے فریق کو جمع کرنے کے لئے تیار ہے مگر عبدالرزاق مندوخیل ہٹ دھرمی کرکے کوئلے کی لوڈنگ اور نکاسی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے ہم پیٹی ٹھیکیداران کسی بھی تیسرے فریق اور کمیٹی کو کمیشن جمع کرنے کے لئے تیار ہیںبار بار یقین دہانیوں کے باجود نکاسی شروع نہیں کی جارہی۔
انہوں نے کہا کہ دکی کول مائنز ایمپلی ٹیشن کمیٹی بھی معراج مائننگ ایریا کو بحال کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اگر دو دن تک ایریے سے کوئلے کی نکاسی اور لوڈنگ شروع نہ کی گئی تو ہم اپنے کروڑوں روپے کے نقصانات عبدالرزاق مندوخیل سے وصول کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایریے سے کوئلے کی لوڈنگ اور نکاسی چاہتے ہیں کمیشن کسی بھی تیسرے فریق اور کمیٹی کو جمع کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ایریے سے کوئلے کی لوڈنگ اور کانکنی شروع کرکے ہمیں مزید نقصانات سے بچایا جائے، ایریے کے مالک عبدالرزاق مندوخیل فوری طور پر ہمارے نقصانات کا ازالہ کریں۔