سیکورٹی فورسز کے رویے کیخلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ احتجاجاً بند

0
99

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں سیکورٹی فورسز کے رویے کیخلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ کواحتجاجاً بندکردیا گیا۔

مقامی تیل کمیٹی کی جانب سے باب عمر نوکنڈی کے مقام پر انٹری سسٹم کو مزید بہتر بنانے ،دالبندین تیل کمیٹی کی جانب مزدا گاڑیوں کو کچگی چیک پوسٹ سے آگے نہ چھوڑنے اور کچگی چیک پوسٹ پر ناجائز تنگ کرنے کے خلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹائر جلاکر رکاوٹیں کھڑی کرکے دو طرفہ ٹریفک کیلئے بند کردی۔

ٹریفک بندش سے سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے ٹرانسپورٹرز اور سواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تیل کمیٹی کے سربراہ شاہ زمان بڑیچ نے کہا کہ ہماری مزدا گاڑیوں کو کچگی چیک پوسٹ سے آگے نوشکی جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اس میں تیل کمیٹی دالبندین کے زمہ دار شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے انٹریوں کو جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے انٹریوں کی ویری فکیشن کو جلد ازجلد شروع کرانے سمیت ہماری گاڑیوں کو نوشکی کے منڈیوں تک محفوظ راستہ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کے دوسرے مرحلے میں روتک گزر گاہ سے دالبندین کے گاڑیوں کو لوڈنگ کیلئے نہیں چھوڑا جائیگا تیل کمیٹی سے علاقے کے قبائلی عمائدین کی مزاکرات کامیاب نہ ہوسکیں بعد ازاں تفتیشی آفیسر غلام دستگیر بڑیچ کا تیل کمیٹی ممبران سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here