بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ کے علاقے دشت میں ایک موبائل فون ٹاورکے مشینریز کونذر آتش کرنے کی ذمہ ادری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں جمعرات کی صبح سنگی دوراہی پْل کے قریب سامراجی منصوبہ یوفون موبائل کمپنی کے مشینری و دیگر سازو سامان کو نذر آتش کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ واضح رہے کہ قابض پاکستانی فورسز چین کے ساتھ مل کر پہاڑی علاقوں میں اپنی نیٹ ورک کاجال بچھا رہے ہیں تاکہ وہ سرمچاروں کی نقل و حرکت کو ٹریک کر سکیں۔ ایسے تمام منصوبے جو قابض کی قبضہ کو تقویت دینے کے لیے ہیں، سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز و سامراجی منصوبوں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔