ضلع گوادر: پسنی میں پاکستانی فورسز پر حملہ، درجن سے زیادہ اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں  پاکستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے ایک حملے میں درجنو ں اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے اور اہلکاروں کی جھلستی لاشیں نظر آرہی ہیں۔

سنگر نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق واقعہ تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور مقام پر پیش آیا ہے۔

بعض ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ حملہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے علاقے بدوک کے مقام پر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم14 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر یہ حملہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے پسنی کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں فورسز پر بڑے حملے ہوئے ہیں۔ جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیںقبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment