نال میں صحافی قتل،کوئٹہ و لورالائی میں خواتین سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی ہلاک ہوگیا جبکہ ،کوئٹہ و لورالائی میں خواتین سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

جمعہ کو خضدار کے علا قے نال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی وسوشل ورکر شریف سنجرانی ہلاک ہو گیا۔

شریف سنجرانی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے بازار کی جانب جارہے تھے۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے ۔

دوسر ی جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جمعہ کے روز علی الصبح بلوچستان یونیورسٹی کے جنگل باغ برانچ کے مین نالے سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

جائے وقعہ پہ پولیس اہلکار اور ایدھی کے رضاکار پہنچ گئے ہیں اور خاتون کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید تفتیش جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ہرنائی سے ایک برآمد ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے کلی گوچینہ سنگنڈی لاکی کے ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

لاش مکمل طور پر ہڈیوں کا ڈھانچہ ہے۔ جس میں گوشت نہیں ہے۔ جس کے ساتھ ایک پانی پینے کا بوتل جبکہ نیلے کلر کے کپڑے ہیں اور کپڑوں سے ایک سادہ بٹن والا موبائل ملا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment