بلوچستان کی حالت بھی غزہ جیسی ہے، لوگوں کو شہید و لاپتہ کیا جارہا ہے، نسیمہ احسان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان نیشنل پارٹی کے خاتون رہنما سینیٹر نسیمہ احسان نے کہاہے کہ آج غزہ اور فلسطین میں جس طرح بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے وہی حال بلوچستان میں بھی ہے جس کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی نے پارلیمنٹ سپریم کورٹ قومی محتسب کے سامنے پر امن دھرنا دیا ہے تاکہ ظلم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئی قدم اٹھائی جاسکے۔

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا سینیٹر نسیمہ احسان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان کا مسئلہ سنگین ہے جہاں بے گناہ لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے جب کسی خاندان کا چشمہ چراغ انتقال کر جاتا ہے تو ان کے لواحقین انہیں زمین میں دفنا کر ان کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں لیکن لاپتہ افراد کے اہل خانہ آج بھی اس کرب میں مبتلا ہے کہ ان کے لواحقین زندہ بھی ہے یا انہیں شہید کیا جاچکا ہے اس لیے بلوچستان نیشنل پارٹی نے آج وفاقی دارلحکومت میں پر امن احتجاجی دھرنا دیا ہے تاکہ ان لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ہے تو انہیں سزا دی جائے اور اگر بے گناہ ہے توانہیں عدالتوں کے ذریعے ٹرائل کرکے آزاد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے سردار اختر مینگل اور ان کے پارٹی (بی این پی)کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس لیے ہم نے آج وفاقی دارلحکومت میں پر امن احتجاج کیا میں شکر گزار ہوں رضا ربانی اور سینیٹر مشاہد حسین کا جنہوں نے اختر مینگل کے پاس جاکر اظہار یک جہتی کی۔

Share This Article
Leave a Comment