بلوچستان کے علاقے قلات میں ایک ٹریفک حادثے میں 2افرادہلاک ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7افرادزخمی ہوگئے۔
قلات میں کوئنگ بائیکو پٹرول پمپ کے قریب نیشنل ہائی وے پر زہری سے کوئٹہ جانے والی پک اپ گاڑی قومی شاہراہ پر پڑنے والی کھڈے کے باعث ٹائر برسٹ ہوا جس سے گاڑی حادثے کا شکار ہوا ۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار لڑکے جنکی عمر سات اور پندرا سال بتائی جاتی ہے، موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ خواتین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملنے پر نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی شدید زخمیوں میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں ایک 15 سالہ لڑکی نے خود سوزی کرلی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پندرہ سالہ نوجوان لڑکی نے تیل چھڑک کر خودسوزی کرلی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی باعث لڑکی پوری طور پر جھلس گئی تھی جسے ان کے خاندان کے افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔
شدید جھلس جانے کے باعث لڑکی جانبر نا ہوسکی اور اسپتال میں دم توڑ گئی۔ تاہم خودسوزی کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔