گودار میں کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں کیخلاف حق دو تحریک کا دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

حق دو تحریک بلوچستان نے اپنے مرکزی آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈ کی طرف سے کنٹانی میں اسپیڈ بوٹس کو روکنے اور ضلعی انتظامیہ کی بے بسی اور بدعہدی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

منگل کو حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں کنٹانی ھور پر کوسٹ گارڈ کی زیادتیاں بدستور جاری ہونے پرشدید تشویش کا اظہارکیا گیا۔ کوسٹ گارڈ کی جانب سے اسپیڈ بوٹس ( کائیکوں)کو سمندر جانے سے روکنا انتظامیہ کی ناکامی اور بد عہدی ہے۔ کل کنٹانی کاروبار کی بندش اور کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں کے خلاف گوادر میں کوسٹ گارڈ کے کیمپ کے سامنے حق دو تحریک بلوچستان نے دھرنا دیا تھا۔

رات کو ڈی سی گوادر کی دھرنا منتظمین سے مذاکرات میں طے پایا تھا کہ نوبت اور ٹوکن سسٹم ختم کردی جائے گی اور کل سے کنٹانی ھور پر دوبارہ کاروباری سرگرمیاں شناختی کارڈ پر کی جائیں گی۔ مگر آمدہ اطلاعات کے مطابق جب کائیک مالکان کنٹانی ھور پر پہنچے تو کوسٹ گارڈ نے کائیکوں کو سمندر جانے سے روک دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر ڈی سی کی بات نہیں مانا جا رہا ہے کوسٹ گارڈ اپنی من مانی کر رہا ہے تو انتظامیہ عوام کے بیچ میں آنے کی کوشش نہ کرے عوام بھی یہیں ہے اور کوسٹ گارڈ کیمپ بھی یہیں ہے مطالبات پر مکمل عملدرآمد تک احتجاج جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment