Home صحت و تندرستی موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے وجود کیلئے خطرہ بن رہی ہے،...

موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے وجود کیلئے خطرہ بن رہی ہے، ماہرین

0
100

معروف سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے ’وجود کے لیے خطرہ‘ بن رہی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 2023 ریکارڈ گرم ترین سال ہوگا جہاں زمین کے تمام حصے شدید گرمی کی لہروں کی لپیٹ میں رہے ہیں یا پھر دوسرے کئی علاقے سیلاب کا شکار ہوئے ہیں۔

سائنسی جریدے بائیو سائنس شائع ایک نئی رپورٹ میں تحقیق کاروں کے گروپ نےکہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم 2023 میں موسمی تبدیلی کے بدترین واقعات سے حیران ہیں، ہم اس نامعلوم خطے سے خوفزدہ ہیں جس میں ہم اب داخل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں نے اپنے سیارے (زمین) کو گرم کرنے والے گیسز کا اخراج روکنے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں کی جہاں گرین ہاؤس گیسز ریکارڈ سطح پر ہیں اور گزشتہ سال فوسل فیول کے لیے سبسڈی میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ تشویش ناک تشخیص تیل کی دولت سے مالا مال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں موسمیاتی مذاکرات سے صرف ایک ماہ قبل سامنے آئی ہے۔

تحقیق کاروں نے کہا کہ ہمیں آب و ہوا کی ہنگامی صورت حال کے بارے میں اپنے نکتہ نظر کو ماحولیاتی مسئلے، زندگی کے وجود کو درپیش خطرے سے نکالنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

آب و ہوا سے متعلق اس مطالعے میں 35 سیاروں کی اہم علامات کے حالیہ اعداد و شمار پر غور کیا گیا اور معلوم ہوا کہ ان میں سے 20 اس سال ریکارڈ حد سے زیادہ ہیں۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا کہ ستمبر سے پہلے تین مہینے اب تک ریکارڈ گرم ترین تھے جو تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار برسوں میں سب سے زیادہ گرم ترین تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2023 میں آب و ہوا سے متعلق بہت سے ریکارڈ خاص طور پر سمندروں میں درجہ حرارت زیادہ مارجن سے ٹوٹ گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ممکنہ طور پر سنگین اثرات میں سمندری زندگی اور مرجان کی چٹانوں کو لاحق خطرات اور بڑے طوفانوں کی شدت میں اضافہ شامل ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here