بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میںگلستان کوئٹہ روڈ پرمحمود کلا سیگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔
ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت محمد عارف کاکڑ کے نام سے ہوگئی۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربتمیں ٹیچنگ ہسپتال کی مسجد میں ایک نومولود بچہ مردہ حالت میں پایا گیا جسے ہسپتال سے تعلیمی چوک کے قبرستان میں دفنانے لے جایا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ بچہ ہسپتال کے گائینی وارڈ میں مبینہ طورپر پیدا ہونے کے بعد یہاں پھینک دیا گیا ہے یا کسی نے باہر سے لاکر یہاں پھینکا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہےکہ اگر واقعتاً یہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کی گائنی وارڈ یا کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی کوتاہی سے ممکن ہوا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کیچ کے اعلامیہ کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس نے نوزادہ بچے کے واقعے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے واقع کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے گا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے قبل از وقت کچھ کہنے سے تحقیقات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔