بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے ایگل اسکواڈ کے گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی، تاہم پولیس عملہ محفوظ رہا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارے گئے، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
اب تک ہلاک اور گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔
واضع رہے کہ اس سے قبل متعدد جعلی فورسزکارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہو گئی ہے۔