بلوچستان کے علاقے پنجگور ،خضدار اورمستونگ میں فائرنگ اورروڈ حادثات میں5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افرادہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نظر محمد اور اسلم کے ناموںسے ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ سراوان معمار پبلک سکول کے پاس پیش آیا۔
دوسری جانب خضدار میں وہیر کے مقام پرمیں موٹرسائیکل اور زامیاد گاڑی میں تصادم سے 2 افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔
علواہ ازیں مستونگ میں لکپاس کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ملک حافظ ابوبکر نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔