نصیرآباد میں  2 افراداغوا،کوئٹہ سے لاش بر آمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 کو اغواکر لیا ۔

ذرائع کے مطابق نصیرآباد کے علاقے چھتر کی حدود کورار سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 2 افراد کواغوا کرلیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے اغوا ہونے والے مزدور ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی گئی۔

ذرائعکے مطابق ہفتہ کو ئٹہ کے علا قے آڈہ کے قریب ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے جو نشئی کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدکارروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment