زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے میڈیا جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کیچ کے علاقے زامران میں ھر ءِ کور زامری میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے دشمن کو مالی و جانی نقصان سے دوچار کیا۔

بیان میں کہاگیا کہ یہ حملہ پیر کے روز دن کے بارہ بجے کیا گیا۔ یہ چوکی نام نہاد سرحدی باڑ کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے کئی اطراف سے حملہ کیا گیا حملے کی شدت کی وجہ سے چوکی میں موجود اہلکار بغیر کسی مزاحمت کے دیواروں کے پیچھے چھپے رہے۔

انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن بلوچستان میں صرف نہتے لوگوں کے خلاف اپنی طاقت دکھا سکتی ہے جبکہ جنگ کے میدان وہ ہمیشہ سے ناکام ہے۔بلوچ سرمچار اسے ہر محاذ پر شرمندگی اور شکست سے دوچار کرنے کے لیے بلوچستان کے ہر کونے میں اس پر حملے کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کی بلوچستان میں موجودگی تک اس پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment