بارکھان میں مسلح افراد کے حملے میں فون ٹاور ناکارہ ،مشینری تباہ

0
244

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے گزشتہ رات ایک بجے کے قریب زور دار دھماکہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں موبائل ٹاور و مشینری مکمل تباہ ہوگئے ہیں ۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے گم برکا میں نامعلوم مسلح افراد نے کل رات ایک بجے کے قریب سرکاری موبائل ٹاور کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں موبائل ٹاور ناکارہ جبکہ مشینری مکمل طور پر تباہ ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد نامعلوم مسلح افراد وہاں سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ موبائل ٹاورز اور دیگر سرکاری تنصیبات اور مشنریزی کے خلاف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کے نشانے میں رہے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف پہاڑوں میں سرکاری موبائل ٹاورز سرویلنس و دوسرے ٹریکنگ سسٹم کے لئے استمال کئے جاتے رہے ہیں اور ان کے زریعے انھیں ہدف نشانہ بنایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here