بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گذشتہ دنوں سی ٹی ڈی کی جعلی مقابلے میں ہلاک نوجوان کی شناخت ہو گئی ہے۔
اس سلسلے میں وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے ایک ٹویٹ اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نےگزشتہ دنوں ہزار گنجی کوئٹہ میں دو افراد کو مقابلے میں مارنے کا دعوی کیاتھاان میں سےایک کی شناخت محمد یوسف نیچاری کےنام سےہوئی ہے جنہیں نے رواں سال 26 آگست کو نیچاری آباد کلی بڑو سے جبری لاپتہ کیاگیاتھا۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں 2 مشتبہ افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مشتبہ افراد کوئٹہ میں تخریب کاری کے منصوبے سے داخل ہوئے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےنے مارے جانیوالے مشتبہ افراد کا تعلق بی ایل اے سے ظاہر کی تھی ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ لیک بادینی روڈ کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ۔
ریسکیو زرائع کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کر کے لاش ورثا ء کے حوالے کر دی ۔