ایران : فورسز تشدد سے کوما میں چلی جانیوالی لڑکی کی والدہ گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران میں گذشتہ دنوں فورسز کی تشددسے کوما میں چلی جانیوالی سولہ سالہ لڑکی کی والدہ کوگرفتارکرلیا گیا ہے ۔

مذکورہ لڑکی تہران میٹرو پر حجاب نہ پہننے پر اہلکاروں کےساتھ ایک تصادم کے بعد کوما میں چلی گئی تھی ۔

خبر رساں ادارےرائٹرز کے مطابق انسانی حقوق کے ایرانی ۔کرد گروپ ، ہینگاو نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 16 سالہ ارمیتا گراوند کی والدہ کو اس ہسپتال کےقریب سےگرفتار کیا جہاں ان کی بیٹی کو واقعے کے بعد لے جایا گیا تھا۔

ایران کی عدلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہینگاو کی رپورٹ کی تردید کی ۔

ایرانی عہدے داروں نے ان رپورٹس کی بھی تردید کی کہ گراوند اتوار یکم اکتوبر کو ملک میں اسلامی ڈریس کوڈ کے نفاز سے متعلق عہدے داروں کے ساتھ ایک تصادم میں زخمی ہوئی تھی۔

ایرانی ڈریس کوڈ خواتین کے لیے سر کو ڈھانپنے کا تقاضا کرتا ہے۔

سرکاری میڈیا ارنا کی جانب سے واقعے کے کچھ حصوں پر مشتمل سی سی ٹی وی کی ناکافی فوٹیج جاری کی گئی۔ خبر رساں ادارہ فوٹیج کی صداقت کی تصدیق نہیں کر سکا۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment