بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو مختلف مقامات سےمزید 2 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں عبدالواحد ولد کمالان نامی شخص کی لاش ملی ہے، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔
اسی طرح تحصیل تمپ کے علاقے اسپی کہن، بشام میں بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت خدا بخش عرف واجو ولد اسماعیل سکنہ کونشکلات تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خدا بخش کو 26 فروری 2026 کی صبح نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کے گھر کے قریب کوشکلات سے زبردستی اپنے ساتھ لے جایا تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے بعد علاقے میں خوف و تشویش میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے دونوں واقعات کی تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقامی حلقوں کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستانی فورسز اور ان کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں، جنہیں مقامی سطح پر "ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، کے حوالے سے جبری گمشدگیوں اور ٹارگٹڈ قتل کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے، اور ضلع کیچ وپنجگوراس صورتحال کا مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔