اورماڑہ : مکران کوسٹل ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم سے 6 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ٹریفک کا ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے نے بتایا کہ اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ہلاک اور زخمیوں کے اہلخانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article