عراقی کرد ملیشیاؤں کی ایران میں زمینی کارروائیاں شروع

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں ایک نیا اور اہم موڑ سامنے آیا ہے، جہاں عراق میں موجود کرد مسلح گروہوں نے ایران کے اندر زمینی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اسرائیلی اور امریکی حکام کے دعوے کئ مطابق سینکڑوں کرد جنگجو ایران کی سرحد عبور کر کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ بعض رپورٹس میں یہ تعداد ہزاروں تک بتائی گئی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی حکمتِ عملی کے تحت کرد ملیشیاؤں کو اسلحہ اور معاونت فراہم کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جن کا مقصد ایران کے خلاف ایک نیا زمینی محاذ کھولنا بتایا جا رہا ہے۔

سی آئی اے کے بارے میں بھی رپورٹس ہیں کہ وہ کرد گروہوں کو مسلح کر کے ایران میں بغاوت بھڑکانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایران نے ان کارروائیوں کو بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے عراق کے کرد علاقوں میں موجود ان گروہوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ نیا محاذ جنگ کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔

Share This Article