بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے 3 اکتوبر کو رات کے وقت پنجگور میں رخشان ندی کے قریب قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو راکٹ رانچروں سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے میں قابض فورسز کو جانی نقصان ہوا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔