بلوچستان کا رہائشی کراچی میں اغوا بعد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں بلوچستان کے رہائشی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے لاش پھینک دی۔

مقتول کی شناخت نیاز علی بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وںنے اسلحہ کے زور پرنیاز بگٹی کو اغوا کرلیا اور بعد میں قتل کر کے پھینک دیا۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والی معلومات کے مطابق نیاز محمد بگٹی بلوچی زبان کے شاعر مسک علی بگٹی فرزند تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2006 میں ڈیرہ بگٹی میں حالات خراب ہونے اور آئے روز کے فوجی آپریشنوں کی وجہ سے تنگ آکر نیاز محمد بگٹی نے نقل مکانی کر کے کراچی میں رہائش اختیارکیاتھا۔لیکن ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں انکے والد شاعر مسک علی بگٹی کو شہد کردیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment