ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکا، بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے بالا شاخ گوٹھ رند کے قریب زیر تعمیر روڈ پر بارودی سرنگ دھماکے سے ٹریکٹر کو نقصان پہنچا ۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹریکٹر زیر تعمیر روڈ پر کام میں مصروف تھا ، تاہم کو ٹریکٹر کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔

دوسری جانب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے ڈیرہ مرادجمالی میں بارودی سرنگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے ٹریکٹر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان ڈیرا مرا جمالی بالان شاخ میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ایک ٹریکٹر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگیا جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment