تربت سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبراً لاپتہ ، پنجگورسے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے 17 سالہ نوجوان یاسر ولد نجم کوپاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ فورسز نے انھیں اس وقت جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے دکان واقع تربت اسٹار پلس میں بیٹھے ہوئے تھے ۔

لواحقین نے انسانی حقوق اداروں سے یاسر نجم کی بازیابی کیلئے کردار اداکرنے کی اپیل کی ہے ۔

‎ دوسری جانب 26 ستمبر کو پنجگور جیرکی بارڈر سے فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے نوجوان عدیل مراد ولد مراد جان بازیاب ہواہے ۔

یاد رہے کہ عدیل مراد کو رواں مہینے 26 ستمبر کو پنجگور جیرکی بارڈر سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد دوسری بار لاپتہ کردیاگیا تھا ۔

نوجوان کو اس سے پہلے ستمبر 2019 میں جبری لاپتہ کرنے کے دو سال بعد چھوڑ دیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment