گوادر میں فائرنگ و کوئٹہ میں دیوار گرنے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادر میں فائرنگ اور کوئٹہ میں دیوار گرنے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

بدھ کی شب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پیشکان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کرکے ایک غیر مقامی شخص کو ہلاک کردیا۔

واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے لاش تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قوبل کرلی ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں دیوار گر نے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

بد ھ کوئٹہ کے نواحی علا قے دشت تیرہ میل میں بھٹے کی دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ5 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment