شہیدوں کی قربانی کا قدر اور احترام کیا جانا چاہیے۔رحیم بلوچ ایڈوکیٹ

0
679

بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل اور بی ایس او کے سابق چیئرمین آزادی پسند رہنمارحیم بلو چ ایڈوکیٹ نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم فل کی تعلیم حاصل کرنے والے بلوچ نوجوان شہداد بلوچ اور اس کے ساتھی سرمچار احسان بلوچ کی قابض پاکستانی فوج کے ساتھ شور پارود میں ایک جھڑپ میں شہادت پر بی بی سی کے معروف صحافی ریاض سہیل کی تحریر“ شہداد بلوچ نے عسکریت پسندی کا انتخاب کیوں کیا”سے متعلق ریاض سہیل ہی کے ایک ٹیوٹ کو تبصرہ کے ساتھ ری ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بلوچستان کی آزادی کے لئے دوسرے تعلیم یافتہ بلوچ نوجوانوں کی طرح شہداد بلوچ اور احسان بلوچ کا مسلح جدوجہد میں شامل ہونا ان کی جذبہ حْب الوطنی، دانائی، آزادی اور انسانیت کے ساتھ وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے خاندانوں اور دوستوں کو ان پر فخر کرنا چاہئیے۔ ان کی قربانی کا قدر اور احترام کیا جانا چاہیئے، افسوس نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here