مندمیں فورسز نے دوران فوجی آپریشن دو افراد کو گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
سنگر میڈیا کو مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند مھیر میں گذشتہ شپ پاکستانی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے دوران علاقے کو گھیرائے میں لے کر بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز نے دوران آپریشن گھروں کی تلاشی لی اور قیمتی اشیاقبضے میں لئے ۔جبکہ اس دوران 2افراد کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے گئے جن کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔
فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کی شناخت جاید ولد ایوب اور نجیب ولد بیری کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
قاضع رہے کہ پچھلے روز اسی علاقے میں تنگی ولد ہاشم، نزیر ولد دودا اور ولی محمد ولد دودا نامی 3افراد کو فورسزنے حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ پچاس سالہ تنگی ولد ہاشم دو بار پہلے بھی فورسز کے ہاتھوںلاپتہ ہوئے تھے اور چار سال قبل ان کا ایک بیٹا جس کا نام عزت بتایا جاتا ہے کوبھی فورسز نے جبری گمشدگی کے بعد شہید کردیا ہے۔