ضلع گوادر کے تحصیل جیونی کے علاقے پانوان سے پاکستانی فورسز نے افطاری کے وقت مسجد میں گھس کر ایک شخص کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہے۔
مقامی اطلاعات کے مطابق جیونی کے علاقے پانوان میں گذشتہ شام افطاری کے وقت فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک مسجد پر چھاپہ مار کر وہاں سے محمد صادق نامی شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ تین دن قبل بھی فورسز نے اسی علاقے میں رات گئے دیر ایک گھر پر چھاپہ مار کر یاسر ولد پیر محمد نامی ایک شخص کو گرفتار کیا تھا اور شدید تشدد کے بعد زخمی حالت میں اسے اگلے دن رہا کردیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مغرب کی نماز کے وقت فورسز کے ہاتھوں اغواءہونے والے صادق اور اس کے بھائی عادل کو اس سے قبل بھی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔