کیچ میں موبائل فون ٹاور مشینریز کو نذر آتش کیا ، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ میں موبائل ٹاور مشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قوبل کرلی ۔
 
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 23 ستمبر کو کیچ کے علاقے بالگتر گڈگی میں قائم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کی ٹاور پر حملہ کرکے مشینری سمیت نذرآتش کیاہے۔

بیان میں کہا گیاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment