قلات کے بیروزگاروں کا کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں قلات سے پیدل لانگ مارچ کے شرکاء کا چھٹے روز میرٹ کی پامالی کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری رہا۔

کیمپ میں بیٹھے ہوئے سیاسی و قبائلی رہنما میر عبدالواحد پندرانی، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منیر احمد نیچاری، پریس سیکرٹری جمعیت(نظریاتی)اسرار احمد ساسولی، فضل اللہ عمرانی، قبائلی رہنما میر صدام حسین لہڑی، عبدالمالک نیچاری، ثنا اللہ، منیر احمد بنگلزئی و دیگر نے کہا کہ محکمہ صحت، زراعت، جنگلات سمیت دیگر محکموں میں بیورو کریسی اور وزراء نے میرٹ کے بر خلاف پوسٹوں کی بند ر بانٹ کر کے اہل اور میرٹ پر اترنے والے نوجوانوں کی حق تلفی کر کے من پسند سفارشی ، عزیز و اقارب اور پوسٹوں کو فروخت کر کے نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھر کر ان کی مستقبل کو دائو پر لگا دیا ہے جس سے اہل امید واروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ قلات سے کوئٹہ تک طویل پیدل لانگ مارچ کر کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کے بعد احتجاجی کیمپ میں بیٹھے ہیں تاحال حکومتی نمائندوں نے ہم سے اس بارے کوئی بات نہیں کی اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں سنے گئے تو ہم سول سیکرٹیریٹ کے سامنے کیمپ لگا کر مطالبات کے حل تک اپنا احتجا ج ختم نہیں کریں گے جب تک ہماری شکایات کا ازالہ نہیں کیا جاتا جس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی محکمہ صحت نے بھرتیوں کے حوالے سے جو شکایتی کمیٹی بنائی ہے اس سے تحفظات کا ازالہ ممکن نہیں۔

Share This Article
Leave a Comment