پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب بمورخہ 18 ستمبر کو ہمارے سرمچاروں نے پنجگور میں رخشان پُل پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

انہوںنے کہا کہ حملے میں قابض فورسز کو جانی نقصان ہوا جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد فورسز نے حسب فطرت حواس باختہ ہوکر آبادی کی جانب فائرنگ کیا۔

ترجمان نے کہاکہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment