زامران و تگران سے فوج کی دھمکیوں بعد کئی لوگوں کی نقل مکانی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ گذشتہ چند روز سے پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن کے دوران زامران اور تگران کے وسطی علاقے گیشتردان کے گاو¿ں کو فوج نے گھیرے میں لیا ہے اور لوگوں کو دھمکی دی جارہی ہے کہ گاو¿ں کو خالی کیا جائے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گذشتہ روز مجبور ہوکر گاو¿ں کے کچھ گھرانے نقل مکانی کرکے گردونواح کے علاقے نوانو اور کوچک منتقل ہوچکے ہیں۔

پاکستانی فوج کے گھیرے ہونے کے باعث گیشتردان کے علاقہ مکین کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم حکومتی نمائندوں کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے زامران و تگران کے مخلتف علاقوں میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

زامران اور تگران پسماندگی اور غربت کے آماجگاہ ہیں جبکہ مذکورہ علاقوں سے تواتر کیساتھ فوجی آپریشنوں کی خبریں موصول ہوتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment